لاہور (خصوصی رپورٹ) نواب ٹاﺅن کے علاقہ جوڈیشل کالونی میں شہری وقاص سمیت چار افراد کو مبینہ دھمکی آمیز خط کالعدم تنظیم ”داعش“ کی طرف سے دھمکی آمیز خط ملے۔ نامعلوم افراد خط بجلی کے میٹر کے ساتھ چسپاں کرکے فرار ہوگئے جن میں جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی۔ پولیس کے مطابق وقاص نے پولیس کو اطلاع دی کہ داعش کی طرف سے دھمکی آمیز خط وصول ہوا ہے جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص کا اپنے ہمسائیوں کے ساتھ لین دین کا جھگڑا ابھی چل رہا ہے تاہم تمام پہلوﺅں پر تفتیش کررہے ہیں۔
