میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) جرمن ٹینس پلیئر الیگزینڈر زیوریف پر ضابطے کی خلاف ورزی پر 8 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کھیل میں سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ نہ کرنے والے ٹینس پلیئر الیگزینڈر زیوریف کو میکسیکن اوپن میں ضابطہ اخلاق توڑنے پر پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ میکسیکو اوپن میں میچ کے دوران عالمی نمبر تین کھلاڑی نے غصے میں امپائر کی کرسی کو ریکٹ دے مارا تھا، جرمن ٹینس پلیئر پر اس سے پہلے 40 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔