تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار کسی کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا: شہباز گل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار کسی کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا، قومی سالمیت پر سمجھوتہ نہ کرنے والوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے، عالمی قوتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔
معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سارے معاملات 21 جون 2021 سے شروع ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار کسی کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا، وزیراعظم کے انکار کے بعد تیزی سے چیزیں تبدیل ہونا شروع ہوئیں، ہم تگڑے بیان کو سراہتے ہیں مگر قربانی دینے کیلئے تیار نہیں، قومی سالمیت پر سمجھوتہ نہ کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ماضی کے حکمران بیرونی دباؤ پر لیٹ جایا کرتے تھے، مولانا اور شہباز شریف جیسے کردار ہمارے رویوں سے پیدا ہوئے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل کی پریس کانفرنس میں ایک صاحب نے کہا کہ عمران خان نے یورپی سفیروں کو ناراض کر دیا، عمران خان نے تو کبھی کسی ملک کے خلاف بات نہیں کی، وزیراعظم جانتے ہیں خوداری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain