تازہ تر ین

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر رمیز راجہ بھی مایوس

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے ڈرا ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ بھی مایوس ہو گئے۔
24 سال بعد پاکستان آئی کینگروز کرکٹ ٹیم کے خلاف تاریخی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بغیر نتیجہ ختم ہونے پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پچز کو بدلنا انہی کا آئیڈیا ہے لیکن چار پانچ ماہ ایک پچ کو بنانے میں لگتے ہیں۔
انہوں نے پرستار وں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک ہی میچ ہوا ہے، آئندہ سیزن میں نئی طرز کی کرکٹ ہو گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ سے متعلق سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے طنز کے نشتر برسائے تھے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی بیٹنگ پچ پر طنز کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ اس پچ پہ تو باؤلر کو گھر چلے جانا چاہیے اور بیٹسمین ایک دوسرے کے ساتھ کھیل لیں۔ ساتھی ہی انہوں نے قہقہہ لگانے والے ایموجیز کا استعمال کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain