لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں ترین گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم پنجاب میں مائنس بزدار چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سے جہانگیر ترین کی ٹیلیفون پر بھی گفتگو ہوئی، چودھری پرویز الٰہی نے ترین سے ان کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور کہا کہ ملکی سیاسی صورت حال کافی خراب ہے، اللہ آپ کو صحت دے۔
پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات میں ترین گروپ نے مطالبہ کیا کہ ہم پنجاب میں مائنس بزدار چاہتے ہیں۔، اگلی ملاقات میں بھی مائنس بزدار پر بات کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ کی چودھری بردران سے 2 روز بعد اسلام آباد میں دوبارہ ملاقات ہو گی جس میں تحریک عدم اعتماد پر ملکی سیاسی صورت پر دوبارہ گفتگو کی جائے گی۔