تازہ تر ین

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکومتی تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے حکومتی تجویز سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائشگاہ پر حکومتی وزراء کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت اور اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزرا نے جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا تجویز دیدی۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی ایوان میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہو، ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
تجویز کے مطابق آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، ووٹنگ والے دن پارلیمنٹ میں آنے والے حکومتی ارکان کیخلاف چیئر مین تحریک انصاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس کے حوالے سے خط بھی تحریر کریں۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ تحریک عدم اعتماد تو ناکام ہی ہونی ہے اور یہ ممکن ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے- تحریک عدم اعتماد کے ڈراپ سین کا وقت آنے ہی والا ہے- ہمارے ایم این ایز کو آفرز کے حوالے سے وزیراعظم کو تمام معلومات ہیں- اپوزیشن کی ناکامی یقینی ہو چکی ہے- اگلے 48گھنٹوں میں بڑی خبر آجائے گی۔ علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا حکومت سے اتفاق ہوجائے گا۔ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain