تازہ تر ین

بجلی مہنگی نہیں ہوئی بلکہ 5 روپے سستی ہوچکی ہے: حماد اظہر

وزیر  توانائی حماد اظہر نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ عالمی منڈیوں میں کوئلے، ایل این جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اضافے کی وجہ سے ہرماہ نئی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ بل میں لگتی ہے، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ لگنے کے بعد گزشتہ ماہ کی ایڈجسٹمنٹ خارج ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو مارچ کے بلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا جس کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ یہ ریلیف وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت دیا جائے گا جب کہ اس پیکج سے ملک بھر کے گھریلو اور کمرشل صارفین مستفید ہو سکیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain