تازہ تر ین

تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم کا ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد پر ساتھیوں کو اعتماد میں لینے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دو روز میں کئی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دو دن ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان ہفتہ اور اتوار متعدد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے بات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ملاقات کرنے والے ارکان کی فہرست تیار کرلی گئی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain