تازہ تر ین

آئندہ الیکشن میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کون؟, اہم شخصیت کی حیران کُن پیشگوئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نظر اگلے الیکشن پر ہے۔ اگلا وزیراعظم اور پنجاب کا وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو الیکشن لڑکر پارلیمنٹ میں آ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں نئے ویژن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی ایک کیس میں ضمانت ہو گئی ہے امید ہے وہ جلد ضمانت پر رہا ہو جائینگے۔ جو بھی غلط کام کرے گا بلاول بھٹو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتے ہیں۔ ایس ایس پی راﺅ انوار کے معاملے پر انکوائری ہوئی پھر انہیں بحال کیا گیا۔ انہوں نے غلطی کی جس کی سزا بھی ملی۔ ان کی معطلی سے افسران کو پتہ چل گیا کہ سزا ہو سکتی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اے ڈی خواجہ اچھے افسر ہیں ان کےخلاف کبھی کوئی بات نہیں سنی، انتظامی امور میں عدلیہ کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ کراچی کے لوگوں کو اب متبادل قیادت چاہیے جو پیپلز پارٹی فراہم کرے گی۔ ایم کیو ایم کی تقسیم کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا۔ وفاقی حکومت سندھ کو کم فنڈز دیتی ہے۔ سندھ میں گورنر کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں آپریشن کی کپتانی چھوٹی چیز ہے۔ نئے ڈی جی رینجرز کے ساتھ ورکنگ ریلیشن اچھا ہے۔ انور مجید کے دفتر پر چھاپے کی مجھے اطلاع نہیں تھی۔ یہ معاملہ کورٹ میں ہے وہ فیصلہ کرے گی۔ آئین کے مطابق ہر سیاسی جماعت کو سیاست کا حق ہے لیکن پاکستان کےخلاف بات کرینگے تو پھر انتظامیہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔ بانی متحدہ کے خطاب پر پابندی ہے اسے اجازت کیسے دے سکتے ہیں۔ یہ سیاسی جماعت حتیٰ کہ الطاف حسین کی جماعت بھی آئین کے دائرے میں رہے گی تو حالات کو دیکھتے ہوئے سیاست کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ایسی کوئی درخواست آئے گی تو یہ بات یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی آئین و قانون اور ملک کےخلاف بات نہ ہو تو اجازت دی جا سکتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain