لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)اداکار جونی ڈپ اور اداکارہ امبر ہرڈ کی راہیں جداہوگئیں۔ سٹار جوڑے کی شادی صرف پندرہ ماہ ہی برقرار رہ سکی۔ امبر ہرڈ کاکہنا تھا جانی ڈپ انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ پائریٹس آف دی کیریبین نائٹس، پلاٹون، سلیپی ہالو جیسی درجنوں فلموں سے نام کمانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ ترپین سالہ اداکار جانی ڈپ نے خود سے پچیس برس چھوٹی امبر ہرڈ سے پندرہ ماہ قبل بڑے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔