تازہ تر ین

چوہدری نثارنے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارنے مجھے پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کی دعوت دی جومیں نے قبول نہیں کی ،مجھے وزیربننے کاشوق نہیں ہے ،مجھے عدالت پرمکمل اعتمادہے پانامہ کانتیجہ ضرورنکلے گا،شریف خاندان عوام کی عدالت میں کیس ہارچکے ہیں ،قطری شہزادے کے خط کے بعدمہاتماگاندھی کابھی خط لائیں گے ،شریف خاندان منی ٹریل بتادیں توکیس واپس لے لوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام کی عدالت میں پانامہ کیس درج ہے مجھے عدالت پرمکمل اعتمادہے ،پانامہ کیس کانتیجہ ضرورنکلے گا۔شریف خاندان عوام کی عدالت میں کیس ہارچکے ہیں ،پی پی کوسپریم کورٹ میں تمارے ساتھ ہوناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے مجھے پارتی میں دوبارہ شامل ہوکرکرداراداکرنے کی دعوت دی جومیں نے قبول نہیں کی ۔آئندہ الیکشن میں راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کوپھرہراو¿ں گا،گوالمنڈی سے نوازشریف کی بھی ضمانت ضبط ہوئی تھی ،مجھے وزیربننے کاشوق نہیں ہے ،میں بطورایم این اے کئی سال جیل میں رہا،نوازشریف معافی نامہ لکھ کرملک سے باہرگئے تھے حکمرانوں کے بچوں میں ٹیلنٹ نام کی کوئی چیزموجودنہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain