لاہور (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف پرتھ کے واکا گراو¿نڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں سمتھ الیون نے پروفیسر الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت کینگروز نے میچ 45 اوورز میں بآسانی جیت لیا۔کینگروز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان محمد حفیظ صرف چار رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر میدان بدر ہوئے۔ اوپنر شرجیل خان نے روایتی انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹین لیک کے ایک اوور میں تین چوکے اور ایک فلک شگاف چھکا لگایا۔ شرجیل خان ففٹی مکمل کرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد اسد شفیق بھی 5 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر خواجہ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ باقی کے کھلاڑی بھی رنز میں خاطرخواہ اضافہ نہ کر سکے۔ شعیب ملک اور کامران اکمل 39,39، عماد وسیم 9، محمد رضوان 14 اور محمد عامر صرف 4 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 رنز بنائے وہ ہیزل وڈ کی گیند پر ہینڈز کامب کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی طرف سے کپتان سٹیون سمتھ شاندار سنچری کی بدولت 108 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 44رنز کے مجموعی سکور پر گری۔ ہیزل وڈ جنید خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ بھی رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور صرف 9 رنز پر چلتے بنے۔ پیٹر ہینڈز کومب نے بھی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے۔