Tag Archives: smith

کینگروزنے شاہینوں کو دھول چٹا دی

لاہور (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف پرتھ کے واکا گراو¿نڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں سمتھ الیون نے پروفیسر الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت کینگروز نے میچ 45 اوورز میں بآسانی جیت لیا۔کینگروز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان محمد حفیظ صرف چار رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر میدان بدر ہوئے۔ اوپنر شرجیل خان نے روایتی انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹین لیک کے ایک اوور میں تین چوکے اور ایک فلک شگاف چھکا لگایا۔ شرجیل خان ففٹی مکمل کرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد اسد شفیق بھی 5 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر خواجہ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ باقی کے کھلاڑی بھی رنز میں خاطرخواہ اضافہ نہ کر سکے۔ شعیب ملک اور کامران اکمل 39,39، عماد وسیم 9، محمد رضوان 14 اور محمد عامر صرف 4 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 رنز بنائے وہ ہیزل وڈ کی گیند پر ہینڈز کامب کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی طرف سے کپتان سٹیون سمتھ شاندار سنچری کی بدولت 108 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 44رنز کے مجموعی سکور پر گری۔ ہیزل وڈ جنید خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ بھی رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور صرف 9 رنز پر چلتے بنے۔ پیٹر ہینڈز کومب نے بھی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے۔

ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں

بر سبین (ویب ڈیسک )آسڑیلوی کپتان اسٹیون اسمتھ برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز 110رنزبناکرناٹ آﺅٹ رہے۔جس کی بدولت وہ ڈے اینڈ نائٹ فرسٹ کلاس میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔اس سے قبل انہوں نے اکتوبر2015ء میں پہلے ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ میں 152*رنزبنائے تھے جبکہ دوماہ قبل شیفیلڈشیلڈ ٹرافی کے میچ میں انہوں نے نیوساﺅتھ ویلز کیلئے کھیلتے ہوئے 117رنزکی اننگز کھیلی تھی۔

کینگروز کی بیٹنگ جاری ….بڑا اسکور کرنے کے خواہاں

برسبین(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیان کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں کینگروز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنا لئے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا نے کیا، دونوں اوپنر نے ٹیم کو پر اعتماد آغاز فراہم کیا لیکن 32 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے عثمان خواجہ کو 4 کے انفرادی اسکور پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرادیا۔ وہاب ریاض نے رینشا کو 71 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ کرایا۔ اسٹیون اسمتھ 93رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور بڑا اسکور کر کے پاکستان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔