تازہ تر ین

آرون فنچ کی دلچسپ الفاظ میں بابر کی بیٹنگ کی تعریف

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جارحانہ بلے بازی کی انوکھے انداز میں تعریف کی ہے۔
گزشتہ روز سیریز کے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد جب ایرون فنچ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تو اس موقع پر انہوں نے بابر اعظم کیلئے کچھ ایسے جملے کہے جس نے شائقین کرکٹ کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
فنچ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ہمیں اب کچھ عرصے تک بابر کو بالنگ نہیں کروانی پڑیگی۔ فنچ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ یہ بلاشبہ ایک یادگار دورہ تھا، آسٹریلیا کیلئے یہ دورہ بہت اچھا رہا کیونکہ بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع ملا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain