اسلام آباد: (ویب ڈیسک)نائب صدر مسلم لیگ مریم نواز نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ مریم نواز نے لکھا کہ قومی اسمبلی میں ہونے والے تماشے پر سپریم کورٹ اپنے احکامات کی صریح خلاف ورزی کافوری نوٹس لے۔
مریم نواز نے لکھا کہ سپریم کورٹ عمران خان، اسپیکر او رڈپٹی اسپیکر کو گرفتار کرنےکا حکم دے، ان کی فوری گرفتاریوں کا حکم دیا جائے اس سے قبل وہ سب کچھ اڑاکر رکھ دیں۔
لیگی نائب صدر نے مزید لکھا کہ بیوروکریسی، انتظامیہ حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کرے۔
ادھر قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے جہاں آج چوتھی بار وقفہ کیا گیا ہے، اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔
جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ آج ہر صورت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔