تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف کا دھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا دھمکی آمیزخط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کردیا اور کہا خط میں بیرونی سازش کا رتی برابر شبہ ہوا تو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دھمکی آمیزخط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کوئی غدار ہے اور نہ کوئی غدار تھا،خط پارلیمان اور دنیا کےسامنے آنا چاہیے تاکہ یہ بحث ہمیشہ کےلیے ختم ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی سیکیورٹی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے، اجلاس میں خط لکھنے والے سفیر،تمام ارکان پارلیمنٹ اور مسلح افواج کےسربراہ شریک ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ثابت ہوجائے کہ ہم کسی سازش کا حصہ بنے ہیں یا خط میں بیرونی سازش کا رتی برابر شبہ ہوا تو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔

وزیراعظم پاکستان نے آئین شکنی کو کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا فیصلے نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا تھا کہ ہمت کریں گے اور آگے بڑھیں گے ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے10فیصداضافہ یکم اپریل سےکریں گے پنشن میں 10فیصد اضافےکا اعلان کرتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain