تازہ تر ین

بانی و قائد خبریں گروپ ضیا شاہد کی پہلی برسی، ملک بھر میں دعائیہ تقریبات، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، پیرس، جوہانسبرگ ، لندن میں بھی فاتحہ خوانی کی گئی

لاہور، پیرس، اسلام آباد، کراچی، ملتان (نمائندگان خبریں) بانی و قائد خبریں میڈیا گروپ ضیا شاہد مرحوم کی پہلی برسی گذشتہ روز لاہور خبریں گروپ ہیڈآفس میں قرآن خوانی و دعا کی گئی ،برسی کی تقریب میں نعت خوان اختر حسین قریشی ، مدثر ہمدانی ،خطیب داتا صاحب مسجدمولانا رمضان سیالوی ،مفتی شاہد عبید جامعہ اشرفیہ نے گلائے عقیدیت پیش کیا ،دعائیہ برسی کی تقریب میں ملک کے نامور نعت خوان نے نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ضیا شاہد کو بچھڑے ایک سال بیت گیا لیکن ان کی یادیں صحافت کی دنیا

میں اج بھی تروتازہ ہیں۔گزشتہ روز لاہور ہیڈ افس میں مرحوم کی پہلی برسی منائی گیءاس موقع پرخطیب داتا دربار مولانا رمضان سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیا شاہد صحافت کی یونیورسٹی تھے ، انہوں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور ظالم کے سامنے طاقتور حصاربنے ۔ضیا شاہد مرحوم نے جو سولوگن دیا جہاں ظلم وہاں خبریں مظلوم عوام میں بے حد مقبول ہوا جوآج بھی مقبول ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو صحافت کا پودا ضیا شاہد مرحوم نے لگایا وہ آج بھی سرسبز وشاداب ہے مرحوم ضیا شاہد کا نام مظلوم عوام کے دلوں آج بھی نقش ہے جو کبھی نہیں مٹ سکتا انہوں نے جوادارہ قائم کیا ہے اس سے کئی لوگ اپنا روزگار حاصل کررہے ہیں ان کے گھر کے چولہے چل رہے ہیں یہ ان کےلئے صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب ان کو پہنچ رہا ہے رب جہاں انکی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔مفتی شاہد عبید جامعہ اشرفیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم کا صحافتی دنیا میں نام ہمیشہ زندہ رہے گا ، صحافتی دنیا کو ایک مقام دیا اج بھی مختلف نشریاتی اداروں میں بیٹھے کئی لوگ ان کے ادارے خبریں سے گئے ہیں ، نعت خواں مدثرہمدانی اور اختر حسین قریشی نے نعت رسول مقبول پڑی ،دعائیہ تقریب میں چیف ایڈیٹر امتنان شاہد ،ڈاکٹر نوشین عمران ، نو فل عدنان شائد،ملک نواز،سہیل بٹ ،ملک اقبال ، فر قان ہاشمی اور خبریں فیملی سمیت صحافتی ،سیاسی اور تاجربرادری کے رہنماوں نے شرکت کی ،قارئین خبریں نے فون کرکے لاتعداد قرآن پاک ،الحمد شریف ،درود شریف ، اور لاتعداد دعاہیں بھیجی اور مرحوم کی مغفرت اور انکے درجات کی دعا ئیں کی گئیں ، دعائیہ تقریب کے اختتام پر مفتی شاہد عبید جامعہ اشرفیہ نے دعائیہ تقریب کے اختتام پرمرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی ،دعا مغفرت میں ضیا شاہد مرحوم کی روح ایثال کےلیے 12 سو قرآن پاک ،کلمہ طیبہ، درود پاک کا ورد آیات کریمہ کا ختم پاک دیا گیا دعا کے بعد شرکاءکو افطاری کروائی گئی،انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر افطاری کا بھر پور انتظام کیا گیا۔ اسلام آباد میں مرحوم ضیاشاہدکی پہلی برسی کے موقع پرخبریں کے دیگر اسٹیشنز کی طرح اسلام آبادآفس میں بھی مرحوم ضیاشاہداورانکے بیٹے مرحوم عدنان شاہد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا،تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبول سے ہوا۔برسی کی دعائیہ تقریب میں بانی خبریں مرحوم ضیاشاہد اورمرحوم عدنان شاہد کی روح کوایصال ثواب کے لیے تلاوت قرآن پاک اورمحفل نعت کاثواب ہدیہ پیش کیاگیااورخبریں گروپ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔برسی کی تقریب میں ریذیڈنٹ ایڈیٹرملک منظوراحمد،جنرل منیجرعابدمحمودمغل،بزنس منیجرشعیب محمد،مجاہد نقوی،ایڈمن آفیسرظہیر،آصف محمد،سکولیشن آفیسردلدارشاہ،اکاونٹ افسرنبیل محمد،بیوروچیف راولپنڈی بشارت عباسی،بیوروچیف چینل فائیومظہرشیخ،رپورٹرعرفان حسنین،شوکت ملک،ممتازخان،ضمیرحسین اورآفس کے دیگرملازمین نے شرکت کی۔ شیخوپورہ میں ضیا شاہد کی برسی کے موقع پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا جس میں بزرگ عالم دین مولانا مقبول الرحمان، بیوروچیف ملک عثمان اسلم بلوچ،ڈسٹرکٹ رپورٹر قمرالدین قادری،انچارج بیورو عبدالحمید بھٹی،ڈسٹرکٹ خطیب قاری ڈاکٹر محمد عثمان،رانا محمد اکرم و دیگرنے شرکت کی ،اس موقع پر بزرگ عالم دین مولانا مقبول الرحمان نے خبریں گروپ کے بانی و قائدجناب ضیاءشاہد مرحوم کی ملک و ملت کیلئے صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کی خصوصی دعا کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیوروچیف ملک عثمان اسلم بلوچ نے کہا کہ جناب ضیاءشاہد کے انتقال سے ملک ایک کالم نگار، تجزیہ کار اور سینئر صحافی سے محروم ہوگیا ہے، جناب ضیاءشاہد مرحوم نے صحافت کو جدت دی مظلوم کی آواز بن کر ظالم کا راستہ روکا اور انہوں نے صحافت کو سماجی خدمات کے طور پر ایک نیا ٹرینڈ دیا ، ان کی دین کیلئے بھی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خبریں گروپ نے ہمیشہ دین کی تبلیغ اور اشاعت کیلئے کام کیا۔فیصل آباد میں پہلی برسی کے موقع پر چینل ۵ و خبریں بیورو آفس اور مسجد فردوس میں دعائیہ تقریبات اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ چینل فائیو کے بیورو چیف سجاد حیدر منا اور خبریں ٹیم نے افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا۔ دعائیہ تقریب میں خبریں و چینل فائیو کے بیورو چیف سجاد حیدر منا، حاجی سراج الحق، یونس چوہدری، طاہر اقبال، عاطف چوہدری، نعیم بیگ، معید ،نسیم بٹ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جس میں ضیا شاہد مرحوم کی 50سالہ صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ ضیا ءشاہد اور ان کے صاحبزادے عدنان شاہد مرحوم کے ایصال ثواب، بلندی درجات، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ملنے اور سوگواران کےلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔ اجتماعی دعا امام مسجد قاری طیب نے کروائی۔ قصو رمیں تین تعزیتی تقریبات منعقد ہوئیں روزنامہ خبریں قصور کے آفس میں منعقدہ تقریب کی صدارت بیوروچیف روزنامہ خبریں گروپ آف نیوز پیپرز جاویدملک نے کی اجلاس میں شیخ محمد حسین،،سجاد انصاری ،شوکت علی نقشبندی،ملک عارف علی،منصب علی بھٹی،ذاکر علی خاں،طارق محمود جٹ،ایم ڈی آزاد،سارنگ جاوید،غلام دستگیر،محمد تنویر شاہد ،مدثر علی گیلانی،یاسر محمود،غلام دستگیر،مہر شکیل شریف،ڈاکٹر طارق علی ،عامر سہیل ،حافظ محمدرضوان،ناصر سندھو اور دیگر صحافیوںکے علاوہ ممتاز سماجی کارکن قیصر ایو ب شیخ ،محمدرفیق میاں ایڈووکیٹ ،مہر بلال الحسن ،مہر محمدریاض تبسم ،علی احمد صابر،حافظ محمدعدیل میاںنے شرکت کی جاویدملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضیاءشاہد کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی تقریب کے آخر میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ضلع کچہری قصور میں ہونیوالی دوسری تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءوسابق صدر بار مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ،چوہدری محمد صادق،ڈاکٹر محمد اکرم،غلام مرتضیٰ انصاری ایڈووکیٹ،محمدرفیق ساگر ایڈووکیٹ، سمیت دیگر وکلاءنے مرحوم ضیاءشاہد کے لیے فاتحہ خوانی کی او ردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میںجگہ عطا کرے۔جہلم میں ضیا شاہد مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اوراور دعا ئیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔ بیورو چیف خبریں میڈیا گروپ محمد امجد بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بانی و قائد خبریں گروپ ضیا شاہد مرحوم کی صحافتی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضیا شاہد بہت بڑے قلم کار اور مدیر تھے انکا طرہ امتیاز یہ تھا کہ وہ بلا امتیاز ”صحافتی ضیا“ کو پھیلانے پر یقین رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لشکر صحافت میں انکی سپہ سالاری میں صحافتی محاذ پر ڈٹ جانے والے سپاہی آج بھی مختلف اداروں میں ضیا شاہد کی صحافتی ضیا پھیلا رہے ہیں۔ محمد امجد بٹ کا کہنا تھا کہ ضیا شاہد مرحوم کی صحافت کا چالیس فیصد قومی اور بین الاقوامی خبروں جبکپ ساٹھ فی صد انہوں نے غریب اور محکوم طبقے کے مقرر کر رکھا تھا انہوں نے کہا کہ خبریں فیملی کا ہر ممبر اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صحافت کو خدمت اور مظلوم طبقے کی آواز کے لیے استعمال کرتا رہے گا ۔جہلم بیورو آفس کی طرف سے پانچ قرآن مجید کا ہدیہ ضیا شاہد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے کیا گیا علاوہ ازیں دینی مدرسے میں متعلمین اور حفاظ کرام نے قرآن خوانی کا ثواب ضیا شاہد مرحوم کے نام ہدیہ کیا۔ قرآں خوانی کے بعد مرحوم ضیا شاہد کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔پاکپتن میں پہلی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے مرکز فیضان مدینہ سمیت مساجد میں قرآن خوانی اور دعا¶ں کا اہتمام کیا گیا مرکز فیضان مدینہ کے پیر فیض علی چشتی نے روح پرور خصوصی دعا کرائی اس موقع پر عدنان شاہد مرحوم انجینئر عمران مرحوم کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی تقریبات کا اہتمام نمائندگان خبریں میڈیا گروپ ملک محمد علی اور سید ابو الحسن شاہ نے کیا دریں اثناءسابق صوبائی وزیر میاں عطا محمد خان مانیکا مسلم لیگ نون کے رہنما رانا احمد علی آرائیں سابق و فاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع سردار منصب علی ڈوگر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید ارکان قومی اسمبلی میاں احمد رضا خان مانیکا رانا ارادت شریف ایم پی اے میاں نویدعلی ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا ٹکٹ ہولڈر پی پی 191 میاں محمد حیات خان مانیکا پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میاں ہمایوں سرور بودلہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر محمد ارشد خان نیازی ایڈووکیٹ نے بانی خبریں میڈیا گروپ ضیاءشاہد مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہا اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور انہیں پاکستان میں جدید صحافت کا بانی قرار دیا۔چنیوٹ میں خبریں گروپ کے چیئرمین ضیا شاہد مرحوم کی پہلی برسی منائی گئی، فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر مقررین نے خبریں گروپ کے چیئرمین ضیا شاہد مرحوم کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب و ڈسٹرکٹ رپورٹر خبریں گروپ سرور علی چوہدری کے ہمراہ صحافیوں اور شہری حلقوں نے ضیا شاہد کی پہلی برسی کے موقع پر انکی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سرور علی چوہدری ڈسٹرکٹ رپورٹر خبریں گروپ، عامر صدیقی، خرم مختار گلوتر اور دیگر نے کہا کہ ضیا شاہد نے ظالم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی صحافتی روایت کو مضبوط بنانے میں اپنا مثبت اور بھرپور کردار ادا کیا جسے کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ضیا شاہد اور انکی پوری ٹیم نے جہاں ظلم وہاں خبریں کی بدولت ہزاروں مظلوموں کو انصاف دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا قلم کی حرمت کا تحفظ قائم کرنے میں بہترین کردار ادا کیا جسے کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا آخر میں ضیا شاہد مرحوم اور انکے صاحبزادے عدنان شاہد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی گئی۔ پنڈی بھٹیاں میں ضیا شاہد مرحوم کی پہلی برسی پریس کلب انجمن صحافیاں کے دفتر میں نہایت عزت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔جس کی صدارت صدر پریس کلب ملک غضنفر عباس سیال نے کی اس موقع پر صحافی مدارس کے طلباءاور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرا د نے شر کت کی بر سی کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پریس کلب نمائند ہ خبریں شیخ عبدالخالق قادری نے کہا کہ جناب ضیاءشاہد کی شخصیت کسی عام صحافی کی نہ تھی وہ صحافت کے ماتھے کا جھومر تھے جنہوں نے اپنی تمام زندگی انسانیت کی خدمت اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ۔میرا ان سے تعلق روزنامہ خبریں کی اشاعت سے جب وہ چو برجی لاہور سے ہفت روزہ صحافت شائع کرتے تھے صحافت کے میدان میں وہ رول ماڈل تھے ۔خبریں کے سلوگن جہاں ظلم وہاں خبریں کو انہوں نے اپنی تمام زندگی میں حق و صداقت کا علم بلند کر رکھاتھا انہوں نے اپنی اولاداور ٹیم کو ہمیشہ یہی تلقین کی کہ آپ ہر حال میں مظلوم کا ساتھ دینا ہے اس راستہ میں آپ کو جتنی بھی تکالیف برداشت کرنی پڑی ظالم کو اس کے ظلم سے روکنا ہے یہی زندگی کا حسن ہونا چاہیے۔بہاولنگرمیںضیا شاہد مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے جامع تعلیم لقران قریش کالونی میں قرآن خوانی اور دعاو¿ں کا کروائی گئی دعا میں بڑی تعداد میں جامع تعلیم القران کے طلباءنے شرکت کی طلباءنے اس موقع پر عدنان شاہد مرحوم انجینئر عمران مرحوم کے لئے بھی دعائے مغفرت کی اس موقع پر بہاولنگر شہر کی جانب سے بھی مختلف مساجد میں قرآن خانی کا اہتمام کیا گیا اور ضیاءشاہد مرحوم کے لیئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں اور قرآن خانی کی گئی۔میانوالی میں پہلی برسی کے موقعہ پرانکے ایصال ثواب کےلئے نمائندگان خبریں ضلع میانوالی نے قر آن خوانی وخصوصی دعائے مغفرت کرائی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain