کیف: (ویب ڈیسک) روس نے ماریوپول پر قبضے کے بعد دارالحکومت کیف پر بمباری شروع کر دی، روسی فورسز نے امریکا سے اسلحہ لے کر آنےوالا یوکرینی ٹرانسپورٹ طیارہ بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس نے ماریوپول شہر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یوکرین نے کہا ہے کہ شہر میں موجود اس کے فوجی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور آخری دم تک لڑیں گے، کئی ہفتوں کے بعد دارالحکومت کیف میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
روس نے اوڈیسا شہر کےقریب یوکرین کا ٹرانسپورٹ طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے، روسی وزارت دفاع کےمطابق طیارہ امریکا اورمغربی ممالک سے اسلحہ کی کھیپ لے کر آرہا تھا، خارکیف ریجن میں بھی روسی اور یوکرینی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔