نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی بھارت میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی‘ 23افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ امدادی رضاکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حادثے میں ٹرین کی 7بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔
ٹرین حادثہ
