تازہ تر ین

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
درخواست کی سماعت جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی سماعت کرے گا ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2019کو نیب نے سیاسی بنیادوں پر جھوٹے الزام پر انکے خلاف انکوائری شروع کر دی،وہ نیب میں پیش ہوئیں مگر عوام کی ہنگامہ آرائی کی بنا پر بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروا دیا، مریم نواز اپنے بیمار والد میاں نواز شریف کی تیمارداری کے لئے لندن جانا چاہتی ہے۔
درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ عدالت مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے لندن میں والد کی تیمارداری کے لئے جانے کی اجازت دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain