تازہ تر ین

اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں مسترد کردیں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے متعدد علاقوں میں ایندھن کی قلت کی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی ‘مناسب’ مقدار دستیاب ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ ‘پنجاب کے چند علاقوں میں ڈیزل کی قلت سے متعلق افواہیں چل رہی ہیں جبکہ اوگرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے صورت حال کی نگرانی کر رہا ہے’۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص بھی ایندھن کی قلت پیدا کرنے کے ارادے سے ذخیرہ اندوزی کرنے یا پیٹرول اور ڈیزل اسٹاک کرنے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain