واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)نئے امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا بھر میں اوباما کی جانب سے مقرر کئے گئے تمام سفیروں کو کام چھوڑنے کے احکامات جاری کردئیے، مختلف ممالک، ایجنسیوں اور ایشوز پرمقرر 80 سفیروں کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔ ان سفیروں میں خواتین کے مسائل پرعالمی سفیر بھی شامل ہے۔ متبادل سفیروں کی نامزدگیوں سے قبل ہی تمام سفیروں کو فارغ کردیاگیا۔
