تازہ تر ین

گورنر پنجاب کل تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں: لاہور ہائیکورٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے گورنر پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کل تک وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے اقدامات کریں، گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔ عدالت نے درخواست نمٹا دی۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیربھٹی نے سنایا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب 28 اپریل تک حلف کی کارروائی مکمل کرائیں، گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو کسی اور کو نامزد کریں، عدالت نے فیصلے کی کاپیاں صدر مملکت عارف علوی اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ 25 روز سے صوبہ وزیراعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں بلا جواز تاخیر کی گئی، حلف میں تاخیر آئین کیخلاف ہے، آئین کی کوئی شق یہ نہیں کہتی کہ حلف لینے میں تاخیر کی جائے، حلف میں تاخیر سے متعلق قانون میں کوئی گنجائش نہیں، جب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہوا اس دن سے صوبہ غیر فعال ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ کے حلف میں بار بار تاخیر کی جا رہی ہے، حلف میں تاخیر جمہوریت اور آئین کی اصل روح کیخلاف ہے۔ لیگی ہنما عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے آج یا کل حلف برداری کی تقریب ہوگی، اُنہوں نے کہا اب صدر یا گورنر کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، وہ مزید آئین شکنی نہیں کر سکتے، گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس کو سازشوں کا گڑھ بنارکھا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج عدالت نے صدر پاکستان کو تاکید کی ہے کہ آئین کی پاسداری میں اپنا کردار ادا کریں، اگر آئین کی پامالی ہوگی اور قانون پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا تو عدالتوں کا رخ کریں گے، افسوسناک بات ہے ہائیکورٹ کے پچھلے حکم پر صدر مملکت نے عملدرآمد نہیں کیا، لیگی رہنما نے کہا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے کل تک تقریب حلف برداری ہونی چاہیے، آج آئین کا بول بالا ہوا اور قانون کی عزت بحال ہوئی، گورنر پنجاب عزت سے گھر چلے جائیں 5 دن مزید رہنا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain