اسکردو: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیاحت کے فروغ کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسکردو ائیرپورٹ پر بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق اسکردو ائیرپورٹ پربین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز 13 مئی سے ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ پہلی غیرملکی پرواز جرمنی سے اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 13مئی کو لینڈ کرےگی۔
ترجمان نےکہا ہےکہ وزیراعظم کے احکامات پر اسکردو ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیا گیا ہے، غیرملکیوں کے اسکردو براہ راست پہنچنے میں سہولت سے ملکی سیاحت میں اضافہ ہوگا۔
