تازہ تر ین

نوازشریف سے ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف لیگی قائد نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، ایاز صادق، مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے2260 کے ذریعے گذشتہ رات 12 بج کر 40 منٹ پر لندن روانہ ہوئے تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے ہمراہ لندن پہنچے ہیں۔ سعد رفیق ، خواجہ آصف سمیت دیگر کابینہ کےارکان بھی وفد میں شامل ہیں۔ اہم بیٹھک میں معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔
وزارت ہوا بازی کی جانب سے گذشتہ شب روانگی کے وقت اسلام آباد ایئرپورٹ کے سٹیٹ لاؤنج میں خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اعلی سطحی وفد نے اسلام آباد سے لندن روانہ ہونے کے لیے چائینہ گیٹ استمال کیا۔ روانگی کے موقع پر اے ایس ایف کی بھاری نفری اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain