تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں اور ہم الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی بحران کی بڑی وجہ الیکشن کمیشن کا غیر فعال ہونا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ آج ڈالر 190 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیاسی قیادت کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد صفر ہو چکا ہے جبکہ الیکشن کمیشن پارٹی بنا ہوا ہے جس کا اظہار عمران خان بارہا کر چکے ہیں۔ اداروں کا فرض ہے معاشرے میں بیلنس قائم رکھیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 20 مئی سے پہلے الیکشن کرانے کا اعلان ہونا چاہیے۔ پاکستان کا سیاسی نظام لندن سے یرغمال ہے جبکہ پاکستان کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی بحران کا شکار کیا گیا ہے۔ جلسوں میں دیکھیں لوگ بہت زیادہ غصے میں ہیں۔
فواد چودھری نے آصف علی زرداری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری ای سی ایل سے نام نکالنے سے پہلے ہی دبئی چلے گئے وہ بہت سارے بیگز کے ساتھ دبئی گئے ہیں۔ آصف زرداری کے بیگز میں کیا کیا تھا کچھ پتہ نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain