ممبئی (خصوصی رپورٹ) معروف اداکارہ پارول یادیو اپنے پالتو کتے کے ہمراہ سیر کو نکلیں تھیں کہ اچانک آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے ان پر حملہ کر دیا۔ اپنے پالتو کتے کو بچانے کی کوشش میں کتوں نے پارول کو بھنبھوڑ کر رکھ دیا۔ پارول یادو کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی انہیں نگہداشت میں رکھا جائے گا۔ خبریں ہیں کہ پارول یادیو کے ہاتھوں، گردن چہرے، ٹانگوں اور سر پر گہرے زخم آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ پارول یادیو تامل اور ملالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور کئی مشہور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں
