اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے۔
آئی ایم ایف کنٹری نمائندہ پاکستان ایشتر پریز کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ معاشی استحکام کو یقینی بنانے پر بات کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مذاکرات کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دوحا میں ہوئے جس میں وزیر خزانہ اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔
