تازہ تر ین

نئے کپتان بارے چیف سلیکٹر کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک )چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں میں فٹنس لیول کی کمی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی ہم بھی محسوس کررہے ہیں، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان ہونا چاہیے،ایک کپتان کو تمام اختیارات دیں گے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انضمام کا کہنا تھاکہ آسٹریلیا کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا تھا،سیریز کے دوران کسی کو مشورہ نہیں دے سکتا۔اب سیریز کا اختتام ہوگیا توتمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔مصباح الحق کے بارے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مصباح کو خود کرنا ہے،یہ نہیں کہنا چاہیے کہ 35 سال کے کھلاڑیوں کو فارغ کردیا جائے گا۔آخر می انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن سے متعلق مجھ پر کوئی دباو¿ نہیں ہے،پی ایس ایل کے اچھے کھلاڑی ٹیم میں ضرور آئیں گے۔ محمد حفیظ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاپچھلے سال محمد حفیظ ون ڈے کا بہترین کھلاڑی تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain