تازہ تر ین

شرجیل میمن کی ترک کمپنیوں کو سندھ میں ٹرانسپورٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت

انقرہ: (ویب ڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے ترکی کے نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ مسٹر سیلن دورسن سے ملاقات کی اور انھیں پاکستان بالخصوص سندھ میں مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت دی۔
سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ترکی کے دارالحکومت میں انقرہ میں مصروف دن گزارا۔ صوبائی وزیر نے ترکی کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ سے دوبدو ملاقات کی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترکی کی کامیابیوں کو سراہا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ترک کمپنیوں کو پاکستان بالخصوص سندھ میں ٹرانسپورٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ترک سرمایہ کاروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں اور ضرورت کے مطابق سبسڈی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ترکی کی بسوں اور ماس ٹرانزٹ گاڑیوں کے ڈیزائن اور دیگر تفصیلات سندھ حکومت کو جلد از جلد فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ترکی کے ماہرین کو اس معاملے پر پیش رفت کے لیے سندھ کے دورے کی دعوت بھی دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain