تازہ تر ین

کراچی: سسرال میں آئے برطرف پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون مدینہ کالونی میں سسرال میں آئے برطرف پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
38 سالہ محمد عمران مدینہ کالونی میں واقعہ اپنی سسرال کے باہر بیٹھا تھاکہ تین موٹرسایئکلوں پر چھ ملزمان آئے اور فائرنگ کردی۔ محمد عمران پر آٹھ گولیاں چلائی گئیں۔ سینے میں لگنے والی گولی موت کا سبب بنی۔
محمد عمران سابق پولیس اہلکار تھا جسے سال 2016 میں محکمہ پولیس سے برطرف کیا گیا تھا۔ مقتول کی رشتے دار خاتون کے مطابق دو سال قبل ہی اسکی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا۔ عمران کا اپنا گھر اتحاد ٹاون میں کے لیکن وہ گزشتہ 15 روز سے سسرال میں رہ رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے برطرف اہلکار سے موبائل فون اور پرس چھینا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain