کراچی: (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سےکے الیکٹرک کی ایندھن خریدنے اور اس سے مناسب قیمت پر بجلی بنانےکی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ ایندھن مہنگا ہونےکی وجہ سے غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے، کے الیکٹرک ایندھن فراہم کرنے والوں اور آئی پی پیز سے ادائیگیوں کا لچکدار طریقہ وضع کرنے پر بات چیت کر رہا ہے، ایندھن کی صورت حال مذید مخدوش ہونے اور ایندھن فراہم کرنے والوں کی جانب سے فراہمی میں کٹوتی کا خدشہ موجود ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ اگر ایندھن کی کٹوتی ہوئی تو کے الیکٹرک کو بحالت مجبوری بجلی کی راشننگ کرنا پڑےگی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کا لوڈ شیڈنگ کی منیجمنٹ کے حوالے سے شیڈول کمپنی کی ویب سائٹ اور صارفین سے رابطےکے دیگر ذرائع پر دستیاب ہے۔
