کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی ڈالر75 پیسے سستا ہوگیا، لیکن امریکی کرنسی کی ڈبل سنچری تاحال برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ریٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کم ہوکر 200 روپے 77 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت کاروباری روز کے اختتام پر 201 روپے 52 پیسے تھی۔
