تازہ تر ین

‘پاکستان میں مودی کے بزنس پارٹنر پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں’

لاہور: (ویب ڈیسک) مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کٹوا رہا ہے، یہاں اس کے بزنس پارٹنر تحریک انصاف کے رہنماؤں پر دہشت گردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہاکہ حماد اظہر اور شفقت محمود کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے ہیں، ابھی علم میں آیا ہے محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت درجنوں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کیلئے وارنٹ لئے گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہاکہ عدالتوں کو تحریک انصاف کے کارکنان کا ریڈ زون آنا بہت برا لگتا ہے، لیکن کارکنان پر وحشیانہ تشدد، جعلی دہشت گردی کے پرچے ”معمول کی کارروائی“ ہیں، ہم اس روش کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہماری جدوجہد جاری ہے اور رہے گی، انشاللہ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain