کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی تسلسل جاری ہے، آج ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس 384.11 پوائنٹس بڑھ کر 41138.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
حصص مارکیٹ میں تیزی کے باعث 4 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 41100، 41200، 41300، 41400 کی حدیں شامل ہیں۔
سٹاک مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.94 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 86 ہزار 371 شیئرز کا لین دین ہوا، زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
