کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 205 روپے 16 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مبنی مخلوط حکومت کے آنے پر امریکی کرنسی 23 روپے 53 پیسے مہنگی ہو گئی ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2400 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کی بڑھوتری دیکھی گئی جبکہ قیمت 207 روپے 50 پیسے پر ہو گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں نئی حکومت میں ڈالر 22 روپے 50 مہنگا ہو چکا ہے۔
