تازہ تر ین

پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر احتجاج، ڈرائیورز نے اپنے 2 رکشوں کو آگ لگادی

نواب شاہ: (ویب ڈیسک) پیٹرول کی قیمتیں بڑھائے جانے پر نواب شاہ میں رکشہ ڈرائیورز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج کے دوران دو ڈرائیوروں نے اپنے رکشوں کو آگ لگادی۔ مظاہرین کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے روزگار چھین لیا ہے۔
پیٹرول مزید مہنگا ہونے کے خلاف نواب شاہ میں رکشہ ڈرائیوروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران اپنے دو رکشوں کو آگ لگادی۔
رکشہ ڈرائیورز کاکہنا تھا کہ سواری مل نہیں رہی بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے ہمارا روزگار چھین لیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے نام پر لانگ مارچ کرنے والے مہنگائی بم پھوڑ رہے ہیں۔
ادھر حیدرآباد میں اسٹیشن روڈ پر ڈرائیوروں نے احتجاجاً موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرول غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain