تازہ تر ین

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل

لاہور : (ویب ڈیسک) جمعرات کے روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دانیال عزیز کو لاہور کے سروسز اسپتال سے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث دانیال عزیز کو گزشتہ روز ائیرایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی منتقل نہیں کیا جاسکا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کو موٹروے کے راستے راولپنڈی لے جایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز ہوش میں ہیں مگر ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں کہی جا سکتی ، ان کی مختلف ہڈیاں ٹوٹی ہیں جبکہ انہیں اس وقت خون کی سپلائی کا مسئلہ ہے ۔
دوسری جانب لیگی رہنما کی اہلیہ نے کہا ہےکہ مشکل گھڑی میں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے ۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، دانیال عزیز کے علاج معالجے کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ نے دانیال عزیز کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، دانیال عزیز شکر گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain