تازہ تر ین

وزیراعظم کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر بلاول بھٹو کو مبارکباد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم شہباز شریف نے فون کیا اور بلاول کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے وزیر خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
اس دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے لئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain