تازہ تر ین

فیڈررنے لیگل چیٹنگ کاالزام مستردکردیا

برن(نیوزایجنسیاں) سوئس ٹینس اسٹارراجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں لیگل چیٹنگ کا الزام مسترد کر دیا ہے۔فیصلہ کن معرکے میں راجر فیڈرر نے رافیل نڈال کو4-6، 6-3، 1-6، 6-3 اور 3-6 سے مات دیتے ہوئے 18 واں گرینڈ سلم اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ مصلحتاً نہیں بلکہ ٹانگ میں شدید درد کی وجہ سے لیا تھا۔ فیڈرر بہت کم میڈیکل ٹائم آو¿ٹ لیتے ہیں لیکن سیمی فائنل میں ہم وطن اسٹین لیس واورنیکا کے ٹائم آو¿ٹ لینے کے بعد انہوں نے بھی وقفہ لیا تھا۔سوئس ماسٹر نے کمنٹیٹر کی جانب سے میڈیکل ٹائم آو¿ٹ کو لیگل چیٹنگ قرار دینے کے معاملہ پر کہا کہ میری ٹانگ میں شدید درد تھا، میں نے ضرورت کے تحت قانون کے مطابق وقفہ لیا، ہمیں ان قوانین کو غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی سسٹم کو برا کہنا چاہیے، اس حوالے سے الزامات مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔ راجر فیڈرر نے 3 گھنٹے اور 38 منٹ کی جدوجہد کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل انہوں نے آخری گرینڈ سلم ومبلڈن 2012 میں جیتا تھا۔واضح رہے کہ بی بی سی ریڈیو کے کمنٹیٹر اور سابق ٹینس پلیئر پیٹ کیش نے فیڈرر کی جانب سے میڈیکل ٹائم آو¿ٹ لینے پر تبصرہ کیا تھا کہ یہ ایسی دھوکہ دہی ہے جو قانوناً جائز ہے لیکن یہ درست نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain