تازہ تر ین

فلسطینی صدر کے ہمراہ نوازشریف کی پریس کانفرنس ,اہم اعلان

اسلام آباد (این این آئی+ آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے 1969ءکی فلسطینی سرحدوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ¾مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ¾ فلسطین سے اسرائیلی آبادی کا انخلاءہونا چاہیے، فلسطینی صدر سے ملاقات انتہائی مفید رہی اور پاکستان اپنے برادر ملک کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کےلئے وزیر اعظم ہاﺅس پہنچے تو وزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا وزیراعظم ہاو¿س کے مرکزی دروازے پر ہی فلسطینی صدر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا وزیر اعظم نواز شریف اور فلسطینی صدر کے درمیان ملاقات میں مسئلہ فلسطین اور دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا فلسطینی صدر نے وزیراعظم کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔نواز شریف نے کہاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین سے اسرائیلی آبادی کا انخلاءہونا چاہیے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ فلسطینی صدر سے ملاقات انتہائی مفید رہی اور پاکستان اپنے برادر ملک کی حمایت جاری رکھے گا۔نوازشریف نے کہاکہ اسلام آباد میں نیا فلسطینی سفارتخانہ فلسطین کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات کی زندہ مثال ہے۔صحافیوں کو بریف کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے پاکستان کی میزبانی اور گرمجوش استقبال کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے اور وہ نئے سفارت خانے کی تعمیر میں وزیراعظم اور حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے اور فلسطین مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے مو¿قف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاک بھارت مذاکرات کے حامی ہیں۔ فلسطینی صدر نے پاکستان اور اس کے عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلیم اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ فلسطینی صدرمحمود عباس نے کہاکہ ملاقات میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم سمیت فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ ملاقات کے دور ان فلسطینی صدر نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو اسرائیلی مظالم اور مقبوضہ علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔
اسلام آباد( صباح نیوز) صدر مملکت ممنون حسین اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے اتفاق کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کا حل منصفانہ اور جلد حل ہی دنیا میں امن و خوشحالی کا باعث بن سکتا ہے ۔دونوں رہنماوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو ناجائز تعمیرات سے روکا جائے اور فلسطین کے مسئلے کا حل نکالا جائے ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ رواں سال فسلطین اور کشمیریوں کے لیے خیرو برکت کا سال ہو گا۔ دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی ۔ دونوں رہنماوں نے پہلے تنہائی میں ملاقات کی اور اس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی بنیاد ثقافتی اور مذہبی عقاہد پر مبنی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام فلسطین کے لوگوں سے محبت رکھتے ہیں اور وہ فلسطینی مسئلے پر مکمل طور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ۔اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانہ کا افتتاح دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست جس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہو کی حمایت کرتا ہے ۔ صدر مملکت نے فلسطینی عوام کی بہادری اور جذبہ حریت کی بھی تعریف کی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی عوام غاصبانہ افواج کے مظالم کا شکار ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان دوطرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے ۔ اس موقع پر مہمان صدر نے صدر مملکت ممنون حسین کا پرجوش استقبال پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ فلسطین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہم فلسطین کی حمایت کرنے پر پاکستان کے شکرگذار ہیں ۔ اس سے قبل صدر مملکت ممنون حسین نے مہمان صدر کا ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر پرتپاک استقبال کیا ، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے مہمان صدر کو گلدستے پیش کیے۔ وفود کی سطح پر ملاقت میں سرتاج عزیز ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، وفاقی وزیر سیفران، سید طارق فاطمی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور بھی موجود تھے اور فلسطین کی طرف سے وزیر خارجہ ریاد این اے مالکی ، چیف جسٹس محمود ایس اے العباس کے علاوہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے فلسطینی صدر محمود عباس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ڈیفنس پروڈکشن رانا تنویر احمد ، وزیر ہاوسنگ اکرم درانی ، سروسز چیفس اور گورنرز نے بھی شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain