لاہور (رپورٹ: علی بابر) صوبائی درالحکومت سمیت پنجاب بھر میں اہم شہر میں دہشت گردی کا خطرہ۔ لاہور 41دہشت گردوں کے نشانہ پر‘خودکش دھماکوں کا خطرہ‘سکول کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک خو دکش بمبار کو گرفتار کر لیا گیا۔ اعلیٰ سیاسی شخصیات‘عدلیہ اور سرکاری محکوں کے افسران کی نقل وحرکت محدود اور سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ اہم سرکاری محکموں‘ تعلیمی اداروں ‘ہسپتالوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ‘جگہ جگہ ناکہ بندی‘ سنیپ چیکنگ‘پولیس پٹرولنگ‘سرکاری اداروں میں آنے والوں کی جانچ پڑتال ‘جامہ تلاشی‘بس سٹینڈ‘ریلوے سٹیشن اور ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھادی گئی۔ شہریوں کے زندگیوں کے تحفظ کے لئے پولیس افسران نے سر جوڑ لیے ۔ باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارلحکومت ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آچکا ہے جہاں پر مصدقہ اطلاعات کے مطابق خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ 40دہشت گردوں کی شہر میں موجو دگی کی اطلاعات ہیں جن میں 10سے12سال کے کم عمر افغانی بچے شامل ہیں جنہیں خصوصی طور پرتحریک طالبان کی طرف سے افغانستان کے صوبہ کنڑ میں تربیت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز قبل ایسے ہی ایک بچہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے بتایا کہ اسے ابدالی چوک کے قریب ڈبل سٹوری سکول لاہور میں حملہ کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد خفیہ اداروں کی جانب سے جاری ہو نے والے مراسلہ میں آئی پنجاب ‘پنجاب ڈویژن کے تمام کمشنرز‘پنجاب کے تمام ریجنل پولیس افسران اور سی سی پی او لاہور کو خبردار کیا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور لاہور کے اہم مراکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے لئے ڈی آئی سی اجلاس بروقت کیا جائے اور دھمکیوں کا جائزہ لیتے ہو ئے کسی بھی ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے ہرممکن کوششیں بروئے کا ر عمل میں لائی جائیں اور انتہائی نگرانی وفول پروف سکیورٹی کو تمام زمروں میں یقینی بنا یا جائے اور روز کی بنیاد پر لاہور سمیت صوبے کے اہم شہروں میں کومبنگ ‘سرچ آپریشن اور ٹارگٹڈ علاقوں کی کڑی نگر انی کی جائے خصوصی طور پر افغان پناہ گزینوں کے زیررہائش علاقوں کی نگرانی کی جا ئے اور اس سے ملحقہ علاقوں اور جگہوں پر مکمل طور پر سکیورٹی تعینات کی جا ئے۔ شہر میں ناکہ بندی کرکے سنیپ چیکنگ ‘کالعدم تنظیموں سے منسلک شخصیات کی سر گرمیوں کی بھی نگر انی کی جا ئے‘حساس اور اہم علاقو ں میں پولیس پٹرولنگ کو روانہ کی بنیاد پر لازمی بنایا جا ئے ‘تما م انٹیلی جنس میں قر یبی تعاون سے بر وقت معلو مات کا تبا دلہ کیا جا ئے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کو خطروں کا سامنا ہے ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں اور ان اداروں میں آنے والے افراد کی مکمل جانچ پٹرتال اور جسمانی تلاشی لی جائے اور گارڈز کی یونیفارم میں موجو دگی کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے۔ذرائع نے ”خبریں“ کو یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گر دوں کی موجودگی کے باعث صوبہ بھربالخصوص لاہور میں اہم سیاسی شخصیات اور سرکاری محکوں کے افسران کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے اور ان کے ساتھ مامور سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اہم اداروں میں سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ‘تعلیمی اداروںاور ہسپتالوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کرنے اور داخلی راستوں پر رکاوٹیں اور خارداریں تاریں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔