تازہ تر ین

ملک کے انتہائی خطرے کے شکار25 اضلاع میں پولیو مہم جاری

لاہور : (ویب ڈیسک) ملک کے انتہائی خطرے کے شکار25 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز، گھر گھر پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
مہم کے دوران ایک کروڑ، 26لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم تیسرے روز بھی جاری ہے، اس مہم کے تحت ایک کروڑ چھبیس لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
موٹیویشنل اسپیکر سید قاسم شاہ کہتے ہیں کہ پولیو سے ایک بچہ نہیں بلکہ پوراخاندان متاثر ہوتا ہے، پولیو کے قطرے نہ پلانے کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام باتیں مفروضے ہیں۔ ڈاکٹر صولت الاسلام کا کہناہے کہ انسداد پولیوکی پانچ روزہ مہم میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
پولیو کے خاتمے کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے، ہمیں لڑنا ہے اور فتح حاصل کرنی ہے، عوام پولیوٹیموں سے تعاون کریں اوراپنے بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائیں.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain