لاہور (خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نجی ایئر لائنز کی پرواز 243کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ راحیل شریف کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر مسافروں نے انہیں دیکھتے ہی راحیل شریف زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیئے، بعدازاں سابق آرمی چیف سخت سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے منزل مقصود کی جانب روانہ ہو گئے۔
لاہور آمد
