تازہ تر ین

لاہور میں 43 قبضہ گروپ …. سرپرست کون ؟

لاہور(شاہد رضوی ) صوبائی دارلحکومت میں لاہور پولیس کا شہریوں کو قبضہ گروپوں سے نجات دلوانے کا خواب پورا نہ ہو سکا، شہر کے بدنام زمانہ 43قبضہ گروپوں کے سرغنہ پولیس افسران اور اعلیٰ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہونے پر شہر یوں کی زمینوں پر قبضے کرکے دندناتے پھرتے ہیں لگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپوں کے افراد کو علاقہ تھانے کے ایس ایچ او اور سرکل ڈی ایس پیز کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے ۔قبضہ مافیا کے کارندے جس بھی شہری کے مکان یا خالی پلاٹ پر قبضہ کر لیتے ہیں جب وہ شہری تھانے میں ان کے خلاف کاروائی کی درخواست یا اپنی داد رسی کے لئے جاتا ہے تو تھانے کا ایس ایچ او یا محرر ان اس کے خلاف کاروائی کی بجائے شہریوں کو جھوٹی تسلیاں دیکر گھر واپس بھجوا دیتے ہیں شہری افسران کے دفاتروں میں در بدر ہونے لگے ،ایک سابق سی سی پی او لاہور نے ان قبضہ مافیا کے افراد کی فہرستیں بنوائیں مگر وہ بھی ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کر سکے ۔ ایک پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اکثر قبضہ مافیا کے ارکان کسی بھی شہری کے پلاٹ یا مکان پر قبضہ کرلیں تو وہ اس کو چھوڑنے کی قیمت وصول کرتے ہیں ۔متعد د شہری اپنی زمینوں ،مکانوں اور پلازوں کے قبضے چھڑاتے اور عدالتوں میں کیس بھگتے بھگتے اس دنیا سے رخصت ہو گئے مگر ان جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ نہ ہو سکا ۔ لاہور پولیس کی جانب سے قبضہ گروپوں کی تیار کردہ فہرست میں سر فہرست شاہدرہ ،رانا قربان ولد محمد اقبال سکنہ اسلامیہ کالونی شاہدرہ ،رانا محمدجمیل ولد سکنہ کشمیر پارک شاہدرہ،ساجد خان ولد صادق خان سکنہ محلہ اسلام پورہ ماچس فیکٹری شاہدرہ ،رانا شان ولد محمد اقبال سکنہ اسلامیہ کالونی شاہدرہ ،عابد خان ولد محمد صدیق سکنہ ماچس فیکٹری ، مصری شاہ ،عنائت علی عرف جاکا ولد رحمت علی مکان انمبر 18گلی نمبر 13فاروق گنج مصری شاہ ، یکی گیٹ زبیر عرف زبیری ولد عبدالقیوم عرف قوماقصائی اندرون شیرانوالہ گیٹ ،یکی گیٹ سلطان عرف سلطانی ولد عبدالقیوم عرف قصائی اندرون شیرانوالہ گیٹ،لوئر مال کابل خان ولد غلام علی سکنہ پرانا دھوبی گھاٹ بلال گنج لاہور،ولی خان ولد ملنگ خان سکنہ گلشن ریاض کالونی بوبی پلازہ لوئر مال،قادر خان ولد ملنگ خان گلی نمبر11مکان نمبر 10ابراہیم روڈ لوئر مال ،سعید خان ولد محمد دین سکنہ گلشن ریاض کالونی لوئر مال ،میاں حامد ولد شمس دین سکنہ ابوبکر روڈ لاہوربھاٹی گیٹ ولائتی پٹھان سکنہ محمد جلو ٹیاں اندرون بھاٹی گیٹ ،بھاٹی گیٹ بابر عرف چاندی والا سکنی میدان بھائیاں اندرون بھاٹی گیٹ ،ٹبی سٹی امجد حسین عرف پپو ولد عاشق حسین سکنہ کوچہ شہباز ٹبی سٹی ،لوہاری گیٹ جاوید عرف جید سکنہ کوچہ محمد یہ سید مٹھا بازار ،لوہاری جمشید عرف پائیو ولد جاوید سکنہ کوچہ محمدیہ سید مٹھا بازار ،ٹبی سٹی بابر عرف گوگاولد شاہ دین سکینہ بارود خانہ ڈیڑہ شاہیا پہلوان ،ٹبی سٹی دل آویز عرف بھولی ولد جمشید عرف شیری سکنہ بارود خانہ والی گلی پانی والا تالاب ،حمد محمود عرف حامی عرف کنجر سکنہ 2192/Aفورٹ روڈ شاہی محلہ ،رنگ محل سلیم عرف چھمیا ولد محمد یوسف سکنہ 2024/Aبازار وچھوں والی رنگ محل ،لوہاری گیٹ خالد عرف خالد ہیرا ولد محمد اسلم سکنہ 125-Dچوک بخاری اندرون لوہاری گیٹ ،مصری شاہ ظہور جٹ سکنہ مصری شاہ ،لوہاری گیٹ نعمان عرف نومی جٹ سکنہ چوک متی اندرون لوہاری گیٹ ،گوالمنڈی عقیل عرف گوگی بٹ ولد خواجہ عبدالرشید سکنہ 45چیمبر لین روڈ گوالمنڈی ،شاہدرہ شاہ جہاں سکنہ قیصر ٹاﺅن ،شاہدرہ نعمان عرف نومی سکنہ جہانگیر پارک نزد پولیس چوکی شاہدرہ ٹاﺅن ،شاہدرہ اکرم بٹ عرف اکا اکانہ رسول پارک شاہدرہ ٹاﺅن ،شاہدرہ ظہور جٹ سکنہ نزد پنڈی والا قبرستان ،شاہدرہ رفومی سکنہ محلہ ککے زئی شاہدرہ رحمت مراثی سکنہ رشید پارک شاہدرہ ،شاہدرہ اعجاز مراثی سکنہ لدھے شاہ شاہدرہ ٹاﺅن ،شاہدرہ بھائی بھٹی سکنہ لدھے شاہ ،مٹھو شیخ سکنی عید گاہ شاہدرہ ٹاﺅن ،بابر عرف باوا سکنہ چاہ وڑیاں والا ،محمد صدیق ولد عبداللہ قوم ککے زئی سکنہ نزد گرلز ہائی سکول شاہدرہ ٹاﺅن ،شاہدرہ کرامت بٹ ولد محمد شریف سکنہ حاجی کوٹ شاہدرہ ،شفیق آباد بگیاڑی سکنہ کریم پارک ،مصری شاہ محمد رفیق عرف فیقا بلوچ سکنہ میراں والی کھوئی مکھن پورہ،شادباغ میاں طارق عرف طاری شاد باغ لاہور ،اور شادغ محمد جاوید عرف جید ی ولد محمد شریف مکھن پورہ عدالتی مفرور ہے جبکہ اس کے چھ بھائی بھی اس کے ساتھ شامل ہیں ۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ آج تک ان قبضہ گروپوں کے خلاف کوئی ٹھوس اور موثر کاروائی نہیں ہو سکی ،شہر میں اتنی بڑی تعداد میں قبضہ مافیا کا کھلے عام شہریوں کی زمینوں اور مکانوں پر قبضہ کرنا لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران اور سیاسی لیڈروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔اس بارے میں ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے ہر تھانے کے سرکل کے ڈی ایس پی او ر ہر تھانے کے ایس ایچ او کو واضع احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں ۔ اگر کسی شہری کی داد رسی تھانے کی سطح پر نہیں کی جاتی تو وہ میرے پاس دفتر میں آئے اس کی فوری داد رسی کی جائے گی ۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور شہر سے قبضہ گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔لاہور میں 43 قبضہ گروپ …. سرپرست کون ؟


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain