تازہ تر ین

پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امو ر بھی زیر غور آئے۔
اس موقع پر آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پر رابطے مزید بڑھانے اتفاق کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain