کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کا پہلا فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کینجھر جھیل پر لگایا جائے گا۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیرصدارت پاور کمپنیوں کا اجلاس ہوا۔ فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کینجھر جھیل پر لگایا جائے گا
صوبائی وزیر نے کہا کہ پانچ سو میگاواٹ پلانٹ منصوبے پر40 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ 2 سال میں بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔
