کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان ٹریفک حادثات میں ایشیا میں پہلے جبکہ دنیا میں 48 ویں نمبر پر ہے۔ روزانہ15 افراد سڑکوں پر حادثات کی نذر ہو جاتے ہیں۔عالمی رپورٹ کے مطابق خطرناک ٹریفک حادثات میں پاکستان ایشیا میں پہلے جبکہ دنیا بھر میں 48 ویں نمبر پرہے۔2004سے 2013 تک 10برسوں میں ساڑھے 97 ہزار حادثات میں 51400 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق بڑی سڑکوں پر جگہ جگہ یوٹرن اور خطرناک موڑ حادثات کی بڑی وجہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق35 فیصد ٹریفک حادثات سڑکوں کی غلط ڈیزائننگ کے باعث پیش آتے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر میں منصوبہ بندی کے فقدان اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کی غفلت سے کراچی میں زیادہ تر موٹرسائیکلسٹ نشانہ بنتے ہیں۔