لاہور (خصوصی رپورٹ) سیاسی حلقوں نے ترجمان دفترخارجہ کی امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے بارے بیان پر کہا ہے کہ آصف زرداری کے دور میں حسین حقانی ایوان صدر کے مستقل مہمان تھے۔ سرکاری پروٹوکول میں عدالت پیش ہوئے تھے۔ اس وعدہ پر کہ جب اپنی عدالت طلب کرے گی وہ واپس آئیں گے بیرون ملک گئے گو اس کے بعد واپس نہ آئے اور اب ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔