کراچی (نیٹ نیوز)رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ بابا لاڈلا کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے،رینجرز سے مقابلے میں بابا لاڈلا کوچھ گولیاں لگیں۔رینجرز مقابلے میں بابا لاڈلہ کے دو ساتھی بھی ہلاک ہو ئے، ہلاکت کے بعد بابا لاڈلا کے تین شناختی کارڈ بھی سامنے آگئے، ایک ایرانی ، ایک پاکستان کا اصلی اور ایک نقلی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھا تھا۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ بابا لاڈلا کے رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارے جانے کے بعد لیاری سے متصل کراچی کی اولڈ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں۔